مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في شراء الرطب بالتمر باب: کچی کھجور کو پکی کھجور کے بدلے خریدنا
حدیث نمبر: 21944
٢١٩٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن (أبي) (١) زائدة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ نهى عن بيع (الثمر) (٢) بالتمر كيلا، وعن بيع العنب بالزبيب كيلا، وعن بيع الزرع بالحنطة كيلا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچی کھجوروں کی بیع پکی کھجور کے بدلے انگور کی بیع کشمش کے بدلے اور کھیتی کی بیع گندم کے بدلے ماپ کر کرنے سے منع فرمایا ہے۔
حواشی
(١) سقط من [هـ].
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (التمر).