مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يكون له على الرجل الدين فيهدي له أيحسبه من دينه؟ باب: ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 21924
٢١٩٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن عبد الملك بن أبي (غنية) (١) عن أبيه عن الحكم قال: كان يكره أن يأكل الرجل (من بيت الرجل) (٢) وله عليه دين، إلا أن يحسبه من دينه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اس بات کو بھی مکروہ خیال فرماتے تھے کہ کسی ایسے آدمی کے گھر سے کھائیں جس پر ان کا قرضہ ہو، البتہ اگر قرض میں سے شمار کرے تو کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ح، ط]: (عيينة).
(٢) سقط من: [ط].