مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في ولد أم الولد من قال: هو بمنزلتها باب: ام ولد باندی کی اولاد کا حکم ان کی ماں کا ہوگا
حدیث نمبر: 21859
٢١٨٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن الزبير بن عدي عن حوط (أن) (١) رجلًا (غصب) (٢) رجلا أم ولد له فولدت له أولادًا فقال شريح: أولادها بمنزلتها، يستخدمهم ولا يبيعهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حوط فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے کی ام ولد کو غصب کیا اور اس سے اس کی اولاد ہوئی، حضرت شریح نے اس مقدمے کا فیصلہ کرتے ہوئے سنایا کہ اولاد اپنی ماں کے حکم میں ہے، اصل مالک ان سے خدمت لے سکتا ہے لیکن انہیں بیچ نہیں سکتا۔
حواشی
(١) في [ط]: (عن).
(٢) في [جـ]: (عصب)، وفي [هـ]: (أعصب).