مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في ولد أم الولد من قال: هو بمنزلتها باب: ام ولد باندی کی اولاد کا حکم ان کی ماں کا ہوگا
حدیث نمبر: 21854
٢١٨٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يزوج أم ولده عبده فتلد له أولادا، قال: هم بمنزلة أمهم، يعتقون بعتقها ويرقون برقها، فإذا مات سيدهم عتقوا.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی ام ولد کی شادی اپنے غلام سے کرادے، پھر اس سے اس کی اولاد پیدا ہو تو وہ بچے اپنی ماں کے حکم میں ہوں گے، اس کے آزادہونے سے وہ آزاد ہوجائیں گے اور اس کی غلامی تک وہ غلام رہیں گے، جب ان کا آقا مرجائے تو وہ آزاد ہوجائیں گے۔