مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21646
باب: ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
في العبد بالعبدين والبعير بالبعيرين
حدیث نمبر: 21646
٢١٦٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن أبي (بشر) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه اشترى ناقة بأربعة أبعرة (بالربذة) (٢) فقال لصاحبه: اذهب فانظر، فإن رضيت فقد وجب البيع (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مقام ربذہ میں چار اونٹوں کے بدلے ایک اونٹنی خریدی، پھر آپ نے اپنے بائع سے فرمایا کہ جاؤ اور دیکھو اگر تم راضی ہو جاؤ تو بیع لازم ہوگئی۔
حواشی
(١) في [أ، س، ط]: (بشير).
(٢) في [س]: (بالريدة).