مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
فيما يستخلف به أهل الكتاب باب: اہل کتاب سے کس کی قسم لی جائے گی؟
حدیث نمبر: 21592
٢١٥٩٢ - حدثنا ابن نمير عن أبي (الغصن) (١) قال: سمعت الشعبي وأراد أن يحلف نصرانيا (فقال) (٢): أحلف باللَّه، فقال الشعبي: قد تركتم اللَّه وأنتم تبصرون (اذهبوا) (٣) به إلى البيعة (واستحلفوه) (٤) بما يستحلف به أهل دينهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوالغصن فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت شعبی کے سامنے ایک نصرانی اللہ کی قسم کھانے لگا تو حضرت شعبی نے فرمایا کہ تم نے اللہ کو چھوڑ دیا ہے اور دیکھتے بھی ہو پھر آپ نے حکم دیا کہ اسے گرجا کی طرف لے جاؤ اور اس سے قسم لو جو اس کے دین کے لوگ کھاتے ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (العصي).
(٢) في [جـ]: (فقالت).
(٣) في [أ، ب]: (اذهبون).
(٤) في [ك، جـ]: (فاستحلفوه).