مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2153
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اذان دو دو مرتبہ اور اقامت ایک ایک مرتبہ کہی جائے گی
من كان يقول: الأذان مثنى والإقامة مرة
حدیث نمبر: 2153
٢١٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: كان يقول الإقامة مرة مرة، فإذا قال: قد قامت الصلاة قال: مرتين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حسن فرمایا کرتے تھے کہ اقامت ایک ایک مرتبہ ہے، البتہ جب قد قامت الصلاۃ کہے تو اسے دو مرتبہ کہے۔