مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21520

باب: باغ کے پاس سے گذرنے والا اس کا پھل کھا سکتا ہے

من رخص في أكل الثمرة إذا (مر) بها

حدیث نمبر: 21520
٢١٥٢٠ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن (العلاء) (١) بن المسيب قال: سألت حمادًا عن الذي يسقط من النخل ليس لك؟ قال: فقال (٢) إبراهيم: إن المهاجرين الأولين كانوا لا يرون بأكله بأسا (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت علاء بن مسیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے ان درختوں سے گری ہوئی کھجوروں کے بارے میں سوال کیا جو آپ کے نہ ہوں تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ پہلے مہاجرین ان کے کھانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔

حواشی
(١) في [س]: (علاء).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (قال).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك المهاجرين الأولين.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 21520
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 20680»