مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21519
باب: باغ کے پاس سے گذرنے والا اس کا پھل کھا سکتا ہے
من رخص في أكل الثمرة إذا (مر) بها
٢١٥١٩ - حدثنا معتمر عن قرة عن هارون بن (رئاب) (١) عن سنان بن سلمة قال: (حدثنا) (٢) - (و) (٣) هو بالبحرين- قال: كنت في (٤) أغيلمة (نلقط) (٥) البلح، ففجأنا عمر (فسعى) (٦) الغلمان، فقمت فقلت: يا أمير المؤمنين [(إنه) (٧) مما ألقت الريح، فقال: (أرينه) (٨)، (فلما أريته) (٩) (إياه) (١٠) قال: (انطلق) (١١)، قلت: يا أمير المؤمنين] (١٢) (ترى) (١٣) هؤلاء الغلمان الساعة، فإنك إذا انصرفت (عني) (١٤) انتزعوا ما معي، (قال) (١٥): فمشى معي، حتى بلغت مأمني (١٦).حضرت سنان بن سلمہ فرماتے ہیں کہ میں کچھ لڑکوں کے ساتھ کچی کھجوریں چن رہا تھا کہ اچانک حضرت عمر رضی اللہ عنہ وہاں تشریف لے آئے، لڑکے بھاگ گئے اور میں وہاں کھڑا ہوگیا، میں نے کہا اے امیر المؤمنین ! میں ان کھجوروں کو اٹھا رہا تھا جو ہوا سے گرگئی ہیں، آپ نے فرمایا کہ مجھے دکھاؤ میں نے دکھایا تو آپ نے مجھے جانے کا حکم دیا، میں نے عرض کیا کہ جو لڑکے آپ نے ابھی دیکھے تھے وہ مجھ سے یہ کھجوریں چھین لیں گے، اس لیے آپ میرے ساتھ چلیں، حضرت عمر رضی اللہ عنہ میری امن کی جگہ تک میرے ساتھ تشریف لے گئے۔