مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
من كان يقول: الأذان مثنى والإقامة مرة باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اذان دو دو مرتبہ اور اقامت ایک ایک مرتبہ کہی جائے گی
حدیث نمبر: 2149
٢١٤٩ - [حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة عن سعيد عن قتادة عن أنس قال: الأذان مثنى، والإقامة واحدة] (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اذان دو دو مرتبہ اور اقامت ایک ایک مرتبہ ہے۔
حواشی
(١) تأخر هذا الخبر عن الذي بعده في [جـ، ك].