مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من كره شراء المصاحف باب: جن حضرات کے نزدیک مصاحف کی خرید و فروخت مکروہ ہے
حدیث نمبر: 21426
٢١٤٢٦ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن إبراهيم قال: قلت لعلقمة أبيع مصحفا؟ قال: لا.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ سے پوچھا کہ کیا میں مصحف بیچ سکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا : نہیں۔