مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في (السيف) المحلى والمنطقة المحلاة و (المصحف) باب: زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
حدیث نمبر: 21391
٢١٣٩١ - حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي قال: سئل شريح عن قوس ذهب فيه فصوص، قال: (ينزع) (١) الفصوص، ثم (يباع) (٢) الذهب وزنا بوزن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک سونے کی کمان بیچی جائے جس میں نگینے لگے ہوں تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ نگینے اتار کر سونے کو وزن کے برابر بیچا جائے گا۔
حواشی
(١) في [ب]: (تنزع).
(٢) في [س]: (أنباع)، وفي [هـ، أ]: (يبتاع).