مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من كره العينة باب: جن حضرات کے نزدیک بیع عینہ ناجائز ہے یعنی ایسی بیع جس میں ایک آدمی دوسرے کو معلوم مدت کے ادھار اور معلوم ثمن کے عوض ایک چیز بیچے پھر بیچنے والا خود نقد قیمت جو پہلے سے کم ہو ادا کر کے وہ چیز اس سے خرید لے
حدیث نمبر: 21360
٢١٣٦٠ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون قال: ذكروا عند محمد العينة فقال: نبئت أن ابن عباس كان يقول: (دراهم بدراهم) (١) وبينهما (حريرة) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ لوگوں نے محمد کے پاس عینہ کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ ایک درہم کے بدلے ایک درہم ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (دراهم بدراهم).
(٢) في [س، ط]: (حررة)، وفي [أ، هـ]: (جريرة).
(٣) مجهول؛ لإبهام الراوي عن ابن عباس.