مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21352
باب: خدمت کے غلام کے عوض مکاتب بنانے کا بیان
في الكتابة على الوصفاء
حدیث نمبر: 21352
٢١٣٥٢ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: لا بأس أن يكاتب عبده على رقيق إلى (أجل) (١) مسمى.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ایک مقرر مدت تک غلام کے عوض اپنے غلام کو مکاتب بنانے میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) في [س]: (رجل).