مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21322

باب: ایک آدمی دوسرے کو کسی مکان میں ٹھہرا لے تو کیا حکم ہے؟

الرجل يسن الرجل السكنى

حدیث نمبر: 21322
٢١٣٢٢ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا وهب الرجل شيئًا فقال: هو لك ولعقبك، فهو له ولورثته، وإذا قال: هي لك حياتك، فهي راجعة إليه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے کسی کو کوئی چیز سپرد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تیرے لیے اور تیری اولاد کے لیے ہے، تو وہ اس کے لیے اور اس کے ورثاء کے لیے ہوگی اور اگر یہ کہا کہ یہ تیری زندگی میں تیرے لیے ہے تو یہ ہدیہ کرنے والے کی طرف لوٹے گی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 21322
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 20491»