مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21280
باب: اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں؟
في الرجل يملك المحرم منه يعتق أم لا؟
حدیث نمبر: 21280
٢١٢٨٠ - حدثنا وكيع عن مسعر وسفيان عن سلمة بن كهيل عن المستورد بن الأحنف قال: (جاء) (١) رجل إلى عبد اللَّه فقال: إن عمي زوجني وليدته وهو يريد أن (يسترق) (٢) ولدي قال: ليس له ذلك (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مستورد بن احنف فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا کہ میرے چچا نے اپنی باندی سے میری شادی کرا دی، اس کے ذریعے وہ میرے بچوں کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ ایسا نہیں کرسکتے۔
حواشی
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (يشرَق).