مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يملك المحرم منه يعتق أم لا؟ باب: اگر کوئی شخص محرم رشتہ دار کا مالک ہو تو وہ آزاد ہو گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 21280
٢١٢٨٠ - حدثنا وكيع عن مسعر وسفيان عن سلمة بن كهيل عن المستورد بن الأحنف قال: (جاء) (١) رجل إلى عبد اللَّه فقال: إن عمي زوجني وليدته وهو يريد أن (يسترق) (٢) ولدي قال: ليس له ذلك (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مستورد بن احنف فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا کہ میرے چچا نے اپنی باندی کی بیٹی سے میری شادی کرا دی، اس کے ذریعے وہ میرے بچوں کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ ایسا نہیں کرسکتے۔
حواشی
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (يشرَق).