مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
الرجل يشهد الطعام يكال بين يديه باب: اگر کسی آدمی کے سامنے غلے کو تولا جائے تو کیا خریدتے وقت دوبارہ تلوانا ہو گا؟
حدیث نمبر: 21260
٢١٢٦٠ - حدثنا شريك عن ابن أبي ليلى عن محمد بن بيان عن ابن عمر أنه سئل عن الرجل يشتري الطعام (١) قد شهد كيله، قال: لا، حتى يجري فيه الصاعان (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی نے غلے کا وزن ہوتے دیکھا ہو تو کیا خریدنے سے پہلے دوبارہ اس کو ماپنا ضروری ہوگا۔ انہوں نے فرمایا کہ خریدنے سے پہلے دوبارہ اس کا ماپنا ضروری ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (و).