مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21232

باب: جن حضرات کے نزدیک سلم میں گروی رکھوانا مکروہ ہے

من كره (الرهن) في السلم

حدیث نمبر: 21232
٢١٢٣٢ - حدثنا ابن فضيل عن (بكير) (١) بن عتيق قال: قلت لسعيد بن جبير: آخذ الرهن في السلم؟ فقال: ذلك ربح مضمون، قال: قلت: آخذ الكفيل؟ قال: ذلك ربح مضمون.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت بکیر بن عتیق کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ کیا میں سلم میں گروی رکھوا سکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ ضمانت شدہ نفع ہے۔ میں نے کہا کہ کیا میں کفیل بنا سکتا ہوں ؟ انہوں نے کہا کہ یہ ضمانت شدہ نفع ہے۔

حواشی
(١) في [ط]: (بكر).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 21232
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14080، ترقيم محمد عوامة: 20405»