مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يمسح رأسه بفضل يديه باب: ان حضرات کا بیان جو سر کا مسح کرنے کے لئے نیا پانی لینے کے قائل نہیں
حدیث نمبر: 212
٢١٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل قال: حدثتني الربيع بنت معوذ بن عفراء قالت: أتانا النبي ﷺ فتوضأ، ومسح رأسه بما بقي من وضوئه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے اور آپ نے وضو فرمایا، وضو میں آپ نے سر کے مسح کے لئے نیا پانی نہیں لیا بلکہ ہاتھوں پر موجود پانی سے سر کا مسح فرمایا۔