مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يريد أن يدخل الخلاء، فيلبس خفيه باب: کیا آدمی موزے پہن کر بیت الخلاء میں جاسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 2113
٢١١٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا عمر بن ذر عن عبد الملك بن الحارث قال: دعوت إبراهيم النخعي، وإبراهيم التيمي، فدخلا الخلاء في أخفافهما، ثم خرجا فتواضأ ومسحا على خفافهما، ثم صليا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم نخعی اور ابراہیم تیمی کی دعوت کی، وہ دونوں موزے پہن کر بیت الخلاء میں داخل ہوئے، پھر نکل کر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا پھر دونوں نے نماز پڑھی۔