مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
في اتخاذ الكلب وما ينقص من أجره باب: کتا پالنے کی مذمت اور اس کی وجہ سے ثواب کا نقصان
حدیث نمبر: 21124
٢١١٢٤ - حدثنا وكيع عن حنظلة عن سالم عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من اقتنى كلبًا إلا كلب صيد أو ماشية نقص من أجره كل يوم (قيراطان) (١) " (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے شکار یا پہرے داری کے علاوہ کسی اور غرض سے کتا پالا تو اس کے ثواب سے روزانہ دو قیراط کمی کی جائے گی۔ حضرت ابوہریرہ نے ” کلب حرث “ کے الفاظ سے یہ حدیث بیان کی ہے۔
حواشی
(١) في [س]: (قيرظان).