حدیث نمبر: 21019
٢١٠١٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن (سعيد عن محمد بن يحيى ⦗٢٠٤⦘ ابن) (١) (حبان) (٢) عن أبي (مرة) (٣) مولى عقيل بن أبي طالب قال: رجعت إلى أهلي وقد (كان) (٤) لهم شاة فإذا هي ميتة فذبحتها فتحركت فأتيت أبا هريرة فذكرت ذلك له فأمرني بأكلها (٥).
مولانا محمد اویس سرور

ابو مرہ مولیٰ عقیل بن ابی طالب فرماتے ہیں کہ میں اپنے گھر آیا تو ان کے پاس ایک بکری تھی جو مری ہوئی محسوس ہو رہی تھی میں نے اسے ذبح کیا، تو اس نے حرکت کی، میں نے یہ ساری بات حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ذکر کی تو انہوں نے مجھے وہ بکری کھانے کا حکم دیا۔ پھر میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مردہ جانور بھی حرکت کرتا ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ز]: (حيان).
(٣) في [أ، ب، س، ط]: (بره).
(٤) في [جـ]: (كانت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيد / حدیث: 21019
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21019، ترقيم محمد عوامة 20202)