مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20955
باب: اگر کوئی آدمی شکار کو نیزہ مار کر شکار کرے تو کیا حکم ہے؟
باب الرجل يطعن الصيد طعنا
حدیث نمبر: 20955
٢٠٩٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن سماك قال: كان الظبي يمر بهم فيضربونه بأسيافهم فيقطع هذا اليد وهذا الرجل فسمعت (مصعبًا) (١) يخطب وينهى عن ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک فرماتے ہیں کہ بعض اوقات کوئی ہرن لوگوں کے پاس سے گزرتی تو وہ اپنی تلواروں سے اس پر اس طرح وار کرتے کہ اس کا بازو وہاں جا گرتا اور پاؤں ادھر جا پڑتا۔ میں نے حضرت مصعب بن زبیر کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، وہ ایسا کرنے سے منع کر رہے تھے۔
حواشی
(١) في [س]: (شعبًا)، وفي [جـ، ع]: (مصعب بن الزبير).