مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
باب الرجل يطعن الصيد طعنا باب: اگر کوئی آدمی شکار کو نیزہ مار کر شکار کرے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20955
٢٠٩٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن سماك قال: كان الظبي يمر بهم فيضربونه بأسيافهم فيقطع هذا اليد وهذا الرجل فسمعت (مصعبًا) (١) يخطب وينهى عن ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک فرماتے ہیں کہ بعض اوقات کوئی ہرن لوگوں کے پاس سے گزرتی تو وہ اپنی تلواروں سے اس پر اس طرح وار کرتے کہ اس کا بازو وہاں جا گرتا اور پاؤں ادھر جا پڑتا جب حضرت مصعب بن زبیر کو اس کی خبر ہوئی تو انہوں نے ایسا کرنے سے منع کردیا۔
حواشی
(١) في [س]: (شعبًا)، وفي [جـ، ع]: (مصعب بن الزبير).