مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
في الطافي باب: وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20924
٢٠٩٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا علي بن (مسهر) (١) عن الأجلح عن عبد اللَّه بن أبي الهذيل قال: سأل رجل ابن عباس فقال: إني آتي (إلى) (٢) البحر، فأجده قد (جفل) (٣) سمكا كثيرا فقال: كل ما لم تر سمكًا طافيًا (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ میں سمندر کے کنارے پر بہت سی مچھلیوں کو گرا ہو ادیکھتا ہوں، ان کا کیا حکم ہے ؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جو مچھلی خراب نہ ہو اسے کھالو۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (الأسهر).
(٢) في [أ، ب، ز، ط]: سقط (إلى).
(٣) في [أ، ب]: (حفل)، وفي [س]: (حبل)، وفي [ط، هـ]: (جعل).