مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20923
باب: وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے؟
في الطافي
حدیث نمبر: 20923
٢٠٩٢٣ - [حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن عمرو عن أبي الشعثاء قال: يكره الطافي منه، وكل ما جزره] (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الشعثاء سمندر میں مر کر (پانی کی سطح پر) تیرنے والی مچھلی کو مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ جس مچھلی سے پانی اتر جائے (اور وہ کنارے پر رہ جائے) اسے کھالو۔
حواشی
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، س، هـ].