مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يرى في ثوبه الدم فيغسله باب: اگر کوئی آدمی اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھے تو دھو لے
حدیث نمبر: 2088
٢٠٨٨ - حدثنا وكيع عن أبي معشر عن يزيد بن (١) زياد: أن الحسن بن علي رأى في قميصه دمًا، فبزق فيه، ثم دلكه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن زیاد کہتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے اپنی قمیص پر خون دیکھا تو اس پر تھوک پھینک کر اسے رگڑ دیا۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (أبي).