مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
ما (قالوا) في الكلب يأكل من صيده؟ باب: کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
حدیث نمبر: 20726
٢٠٧٢٦ - حدثنا (أبو بكر قال: نا) (١) أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر عن مكحول قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا أرسلت كلبك (المكلب) (٢) فأكل منه ولم تدرك ذكاته فلا تأكل منه، وإن لم يأكل منه فوجدته قد مات فكل" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑو اور وہ اس میں سے کھالے اور تمہیں اس کو ذبح کرنے کا موقع نہ ملے تو اس میں سے مت کھاؤ اور اگر وہ اس میں سے نہ کھائے لیکن تم اس شکار کو مردہ حالت میں پاؤ تو بھی ٖ اس کو کھالو۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) غير واضحة في [أ، ب]: بياض.
(٣) مرسل فيه ضعف؛ مكحول تابعي، ويرى المحدثون أن أبا أسامة إنما حدث عن ابن تميم الضعيف لا ابن جابر.
(*) في نسخة [جـ]: لا يذكر (أبو بكر قال: أخبرنا)، وفي نسخة [أ، ب]: (حدثنا بدل أخبرنا).