مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20725
باب: کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
ما (قالوا) في الكلب يأكل من صيده؟
٢٠٧٢٥ - حدثنا (أبو عبد الرحمن بقي بن مخلد قال: نا أبو بكر عبد اللَّه بن محمد بن أبي شيبة العبسي قال: نا) (١) محمد بن فضيل (الضبي) (٢) عن بيان عن الشعبي عن (٣) عدي بن حاتم قال: سألت النبي ﵇ قال: قلت: إنا قوم نصيد بهذه الكلاب، قال: "إذا أرسلت كلابك المعلمة وذكرت اسم اللَّه عليها فكل مما أمسكن عليك (وإن) (٤) قتلن، (إلا أن) (٥) (يأكلن) (٦)، (فإن أكلن) (٧) فلا تأكل فإني أخاف أن يكون إنما (أمسك على نفسه) (٨)، وإن خالطها كلاب ⦗١٣٤⦘ أخرى فلا تأكل" (٩).حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، میں نے عرض کیا کہ ہم ایسے لوگ ہیں جو ان کتوں کے ذریعے شکار کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے چھوڑو اور ان پر اللہ کا نام لو تو جو شکار وہ تمہارے لیے روک رکھیں اسے کھالو خواہ وہ اسے مار ڈالیں، سوائے اس کے کہ وہ اس میں سے کھالیں، اگر وہ کھالیں تو تم مت کھاؤ، کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ کتے نے اسے اپنے ہی لیے روکا ہو، اور اگر ان کے ساتھ دوسرے کتے مل جائیں تو مت کھاؤ۔