٢٠٦٨٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن أبي بكر بن عمرو بن عتبة (١) قال: خرج على الناس بعث في (زمن) (٢) معاوية (فكتب) (٣) معاوية إلى جرير بن عبد اللَّه: إنا قد وضعنا عنك البعث وعن ولدك، (قال) (٤): فكتب إليه جرير: إني بايعت رسول اللَّه ﷺ على (النصح) (٥) والطاعة والنصح للمسلمين فإن (ننشط) (٦) ⦗١١٩⦘ نخرج فيه وإلا (قوينا) (٧) من يخرج (٨).حضرت ابوبکر بن عمرو بن عتبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانے میں لوگوں کو ایک مرتبہ زبردستی جہاد کے لیے بھیجا گیا۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو خط میں لکھا کہ ہم نے آپ کو اور آپ کے بیٹے کو زبردستی نہیں بھیج رہے۔ حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب میں لکھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر امیر کی اطاعت و فرمانبرداری اور مسلمانوں کی خیر خواہی کی بیعت کی ہے۔ اگر ہمیں بھیجا جائے گا تو ہم جائیں گے وگرنہ جانے والوں کو قوت فراہم نہیں کریں گے۔