مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20686
باب: جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
حدیث نمبر: 20686
٢٠٦٨٦ - حدثنا ابن نمير نا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: سئل الأسود عن الرجل يجعل له ويجعل هو أقل مما جعل له (ويستفضل) (١) قال: لا بأس.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسود رحمہ اللہ سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جسے (جہاد پر جانے کا) معاوضہ دیا جائے، پھر وہ (اپنی جگہ کسی اور کو بھیجنے کے لیے) اس سے کم معاوضہ مقرر کرے اور باقی بچا لے ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) في [س]: (تستفصل).