مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يخوض طين المطر باب: اگر کسی کے کپڑوں پر بارش کا کیچڑ لگ جائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 2056
٢٠٥٦ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: كان إذا دخل المسجد في الأمطار نظر إلى خفيه فإن كان فيهما طين قليل، مسحه، ثم، دخل، فصلى، وإن كان كثيرًا (خلعهما) (١)، وأمر بهما، فغُسلا.مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن کی عادت یہ تھی کہ بارش کے دنوں میں جب مسجد میں داخل ہونے لگتے تو اپنے موزوں کو دیکھتے، اگر ان پر تھوڑا کیچڑ لگا ہوتا تو اسے صاف کر کے مسجد میں داخل ہوتے اور نماز پڑھتے، اگر زیادہ لگا ہوتا تو انہیں اتار دیتے اور دھونے کا حکم دیتے۔
حواشی
(١) في [أ]: (حلفهما).