مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2051
باب: اگر کسی کے کپڑوں پر بارش کا کیچڑ لگ جائے تو وہ کیا کرے؟
في الرجل يخوض طين المطر
حدیث نمبر: 2051
٢٠٥١ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن عيسى (الرملي) (١) عن رزين قال: جاء رجل إلى (أبي جعفر) (٢)، فقال (له) (٣): إني أخرج في الليلة (المطيرة) (٤)، فأدوس الطين؟ قال: صل، قال: إني أخاف أن يكون فيها النتن، والقذرة؟، فكأنه غضب فقال: إن كنت تدوس (النتن) (٥) برجليك، فخذ معك ماء، فاغسل به رجليك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت رزین فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضرت ابو جعفر کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ بعض اوقات میں بارانی رات میں گھر سے نکلتا ہوں اور میرے پاؤں پر کیچڑ لگ جاتا ہے اب میرے لئے کیا حکم ہے ؟ فرمایا نماز پڑھ لو، اس آدمی نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ اس میں بدبو اور گندگی بھی ہو۔ اس پر گویا آپ ناراض ہوئے اور فرمایا کہ اگر تم بدبو دار چیز کو اپنے پاؤں سے روندتے ہو تو اپنے ساتھ پانی لے لو اور اس سے اپنے پاؤں دھو لو۔
حواشی
(١) في [أ]: (الزمني).
(٢) في [ك]: (ابن جعفر).
(٣) سقط في [أ، خ، ك].
(٤) في [أ، خ]: (المطرة).
(٥) في [هـ]: (الطين).