مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في السقط تنقضي به العدة؟ باب: اگر نامکمل بچہ پیدا ہوجائے تو کیا عدت مکمل ہوجائے گی؟
حدیث نمبر: 20417
٢٠٤١٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا (وكيع قال: نا) (١) سفيان عن مغيرة قال: سألت إبراهيم عن السقط (فقال) (٢): تنقضي به العدة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر نامکمل بچہ پیدا ہوجائے تو کیا عدت مکمل ہوجائے گی ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں عدت مکمل ہوجائے گی۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [س]: (قال).