مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20416
باب: عورتوں کے ساتھ ہمدردی کرنے کابیان
في مداراة النساء
٢٠٤١٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا (عبيدة) (١) بن حميد عن (ركين) (٢) عن نعيم بن حنظلة قال: قدم جرير بن عبد اللَّه على عمر فشكا إليه ما يلقى من النساء من سوء أخلاقهن، قال: فقال عمر: إني ألقى مثل ما تلقى منهن، إني لآتي، قال -السوق أو الناس- أشتري منهم الدابة أو الثوب، فتقول المرأة: إنما انطلق ينظر إلى (فتياتهم) (٣) أو يخطب إليهم، قال: فقال عبد اللَّه بن مسعود: أو ما تعلم (ما) (٤) شكا إبراهيم من درء في خلق سارة، فأوحى اللَّه إليه، إنما هي من ضلع، فخذ الضلع فأقمه، فإن استقام وإلا فالبسها على ما (فيها) (٥) (٦).حضرت نعیم بن حنظلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنی بیویوں کی بداخلاقی کی شکایت کی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جس پریشانی کا سامنا تمہیں ہے مجھے بھی ہے۔ میں جب کبھی بازار جاؤں یا لوگوں سے ملوں ، کوئی جانور یا کپڑا خریدوں تو کہنے لگتی ہیں کہ یہ بازار لڑکیوں کو دیکھنے جاتا ہے اور انہیں نکاح کا پیام دیتا ہے ! یہ سن کر حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا آپ نہیں جانتے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کے اخلاق کی شکایت کی تھی تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی کہ وہ تو پسلی سے ہے، پس پسلی کو لے کر اسے سیدھا کرو، اگر سیدھی ہوجائے تو ٹھیک، ورنہ اس کی عادتوں کے باوجود اس کے ساتھ گزارہ کرو۔