مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الجنب يعرق في الثوب باب: اگر جنبی کا پسینہ کپڑے کو لگ جائے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 2026
٢٠٢٦ - حدثنا يحيى بن سليم عن (ابن جريج) (١) عن عطاء قال: كان لا يرى بعرق الجنب بأسًا في الثوب، وليس عليه فيه نجاسة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطا فرماتے ہیں کہ جنبی کا پسینہ کپڑے پہ لگ جائے تو اس میں کوئی نہ حرج ہے اور نہ کوئی ناپاکی۔
حواشی
(١) سقط من: [خ].