مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الطلاق في الشرك، من رآه جائزا باب: جن حضرات کے نزدیک حالتِ شرک میں دی گئی طلاق کااعتبار ہے
حدیث نمبر: 20222
٢٠٢٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن ابن (جريج) (١) قال: قلت لعطاء أبلغك أن رسول اللَّه ﷺ ترك أهل الجاهلية على ما كانوا عليه من نكاح أو طلاق؟ قال: نعم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ کیا آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ نے اہل جاہلیت کو ان میں رائج نکاح اور طلاق کے ضابطوں کو باقی رکھا تھا ؟ انہوں نے فرمایا جی ہاں ایسا ہی ہے۔
حواشی
(١) في [ب، س]: (جريح).