مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يطلق ثلاثا في مرضه فيموت، أعلى امرأته عدة لوفاته؟ باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الوفات میں تین طلاقیں دے اور پھر انتقال کرجائے تو کیا عورت پر اس کی وفات کی عدت لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 20199
٢٠١٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود عن حبيب عن عمرو عن عكرمة أنه قال: لو لم يبق من عدتها إلا يوم واحد ثم مات؛ ورثته واستأنفت عدة المتوفى عنها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر عدت کا ایک ہی دن باقی رہ جائے اور وہ مرجائے تو عورت وارث ہوگی اور نئے سرے سے اس عورت کی عدت گزارے گی جس کا خاوند انتقال کرگیا ہو۔