مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في المسح على النعلين بلا جوربين باب: بغیر جرابوں کے جوتیوں پر مسح کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 2018
٢٠١٨ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن عبد العزيز بن رفيع عن أبي ظبيان: رأى عليًا بال في الرحبة، ثم توضأ، ومسح على نعليه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ظبیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مقام رحب میں پیشاب کرتے دیکھا پھر انہوں نے وضو کیا اور جوتوں پر مسح فرمایا۔