مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الحكمين، من قال: (ما صنعا) من شيء فهو جائز باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ دو ثالث میاں بیوی کے درمیان جو فیصلہ کردیں وہ نافذ ہوگا
حدیث نمبر: 20124
٢٠١٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا أسباط بن محمد عن مطرف عن الحكم قال: إذا الحكمان اختلفا (فلا) (١) حكم لهما؛ ويجعل غيرهما، وإن اتفقا جاز (حكمهما) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب دو فیصلہ کرنے والوں میں اختلاف ہوجائے تو ان کے فیصلے کا کوئی اعتبار نہیں کسی اور کو ثالث بنایا جائے اور اگر ان کا اتفاق ہوجائے تو انہی کا فیصلہ نافذ ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، س، ز، ط، هـ]: (قال).
(٢) في [س، ط]: (حكمًا).