مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20125
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ دو ثالث میاں بیوی کے درمیان جو فیصلہ کردیں وہ نافذ ہوگا
ما قالوا في الحكمين، من قال: (ما صنعا) من شيء فهو جائز
حدیث نمبر: 20125
٢٠١٢٥ - [حدثنا أبو بكر قال: نا معتمر عن ليث عن طاوس في الحكمين: إذا (حكما) (١) فخذ بحكمهما] (٢) ولا تتبع أثر غيرهما؛ وإن كان قد حكم قبلهما عليك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب دو فیصلہ کرنے والے فیصلہ کردیں تو ان کا فیصلہ قبول کرلو اور کسی اور کے پیچھے مت جاؤ اگرچہ ان سے پہلے کسی اور نے تمہارے خلاف فیصلہ کیا ہو۔
حواشی
(١) في [هـ]: (حكمهما).
(٢) تكرر ما بين المعكوفين من: [جـ، ز].