مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الحكمين، من قال: (ما صنعا) من شيء فهو جائز باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ دو ثالث میاں بیوی کے درمیان جو فیصلہ کردیں وہ نافذ ہوگا
حدیث نمبر: 20122
٢٠١٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة قال: الحكمان إن شاءا جمعا، وإن شاءا فرقا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ثالث چاہیں تو دونوں کو جمع کردیں اور چاہیں توجدا کردیں۔