مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في المرأة يطلقها زوجها ثم يموت عنها، من أي يوم (تعتد) باب: اگر کوئی شخص بیوی کوطلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی؟
حدیث نمبر: 20012
٢٠٠١٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا (هشيم) (١) (عن خالد) (٢) عن أبي قلابة وابن سيرين وأبي العالية قالوا: العدة من يوم يموت ومن يوم (يطلق) (٣) فمن أكل من الميراث شيئًا فهو من نصيبه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ ، حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ اور حضرت ابو عالیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا وہ طلاق دے۔ جس نے میراث میں سے کوئی چیز کھائی تو وہ اس کے حصہ میں سے شمار ہوگی۔
حواشی
(١) في [ب]: (هشيم).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [س، ط، هـ]: (طلق).