مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2001
باب: جرابوں پر مسح کرنے کا حکم
في المسح على الجوربين
حدیث نمبر: 2001
٢٠٠١ - حدثنا الثقفي عن إسماعيل بن أمية قال: بلغني أن البراء بن عازب كان لا يرى بأسًا بالمسح على الجوربين، وبلغني عن سعد بن أبي وقاص، وسعيد ابن المسيب، أنهما كانا لا يريان بأسًا بالمسح على الجوربين (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن امیہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت براء بن عازب جرابوں پر مسح کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ اور مجھے یہ بات بھی پہنچی ہے کہ حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت سعید بن مسیب بھی جرابوں پر مسح کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حواشی
(١) منقطع.