حدیث نمبر: 20006
٢٠٠٠٦ - حدثنا (١) [أبو عبد الرحمن (قال) (٢): حدثنا عبد اللَّه بن محمد بن أبي شيبة قال: نا] (٣) إسماعيل بن علية عن أيوب قال: سألت سعيد بن جبير و (مجاهدًا) (٤) وعطاء عن المتوفى عنها زوجها، (من) (٥) أي يوم تعتد؟ فقالوا: من يوم يموت.
مولانا محمد اویس سرور

ایوب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ ، حضرت مجاہد رحمہ اللہ اور حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟ انہوں نے فرمایا کہ جس دن اس کے خاوند کا انتقال ہوا۔ حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ ، حضرت نافع رضی اللہ عنہ اور حضرت محمد بن سیرین رضی اللہ عنہ کو میں نے فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ اس دن سے عدت گزارے گی جس دن اس کے خاوند کا انتقال ہوا ہے۔ حضرت طلق بن حبیب رحمہ اللہ بھی یہی فرماتے ہیں۔

حواشی
(١) في [ط]: زيادة (أبو بكر).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك]: سقطت (قال).
(٣) في [جـ]: سقط ما بين القوسين.
(٤) في [أ، ب، جـ، ز، ط، ك]: (مجاهد).
(٥) في [س]: (عن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20006
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20006، ترقيم محمد عوامة 19246)