مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من رخص للمتوفى عنها زوجها أن تخرج باب: جن حضرات کے نزدیک خاوند کے فوت ہوجانے کے بعد عورت اس کے گھر سے جاسکتی ہے
حدیث نمبر: 19962
١٩٩٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن الحكم قال: (نقل) (١) علي أم كلثوم (حين) (٢) قتل عمر (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ شہید ہوگئے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنی صاحبزادی حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا گھر اور حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی بہن کا گھر تبدیل کرادیا تھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (تفل).
(٢) في [ف]: (حيث).
(٣) منقطع؛ الحكم لم يدرك عليًا.