حدیث نمبر: 19875
١٩٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن إسماعيل بن أبي خالد عن إبراهيم والشعبي في امرأة تزوجت في عدتها قال الشعبي: تستأنف ثلاثة قروء وتكمل ما بقي عليها من الأول.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص عدت میں شادی کرلے اور پھر میاں بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے تو تین حیضوں سے نئے سرے سے عدت پوری کرے گی اور باقی ماندہ عدت کو پہلے حیض سے شروع کرے گی۔ اور ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ پہلے خاوند کی باقی ماندہ عدت کو پورا کرے گی اور پھر نئے سرے سے تین حیض پورے کرے گی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19875
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19875، ترقيم محمد عوامة 19125)