مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19874

باب: اگر کوئی عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اورپھر میاں بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے تو وہ کس عدت کو پہلے گزارے گی؟

ما قالوا في المرأة تزوج في عدتها ففرق بينهما، (تعتد، بأيهما) (تبدأ)

حدیث نمبر: 19874
١٩٨٧٤ - وقال (علي) (١): يفرق (بينها) (٢) وبين زوجها، وتكمل عدتها الأولى وتعتد من هذا عدة جديدة، ويجعل لها الصداق بما استحل من فرجها ويصيران كلاهما خاطبين (٣).
مولانا محمد اویس سرور

اور حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے اور اس کے خاوند کے درمیان جدائی کرا دی جائے گی۔ وہ پہلی عدت کو پورا کرے گی اور اس خاوند سے نئی عدت گزارے گی۔ اس کی شرمگاہ کو حلال کرنے کے بدلے اسے مہر ملے گا اور وہ دونوں اسے پیام نکاح بھیج سکتے ہیں۔

حواشی
(١) في [ط]: سقطت.
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ط): (بينهما).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19874
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19874، ترقيم محمد عوامة ---)