مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالا في الرجل يولي من الأمة، كم إيلاؤها؟ باب: اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو تو اس سے ایلاء کے لئے کتنا عرصہ ہوگا؟
حدیث نمبر: 19670
١٩٦٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا شبابة قال نا شعبة قال: سألت الحكم عمن يولي من الأمة فقال: قال إبراهيم: عدتها شهران.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی باندی سے ایلاء کرے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اس کی عدت دو ماہ ہے۔ اور میں نے حضرت حماد رحمہ اللہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے بھی یہی فرمایا۔